زاہدان(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق 6 جنوری بروز ہفتہ زاہدان سے گرفتار کیے گئے ایک بچہ سمیت چار بلوچ شہریوں کی شناخت کی تصدیق کی گئی۔ ان شہریوں کی شناخت 16 سالہ عمران رودینی ولد سعید ، 19 سالہ خالد رودینی ولد یعقوب ،20 سالہ محمد علی رودینی ولد امام شاہ اور 25 سالہ ابوبکر رودینی ولد احمد ساکن مجدیہ 29، کے ناموں سے ہوئی۔
ذرائع کے مطابق زاہدان کے علاقے مجدیہ 29 اور 31 کی سڑکوں پر سیکورٹی اور فوجی اہلکاروں کی متعدد کاروں اور موٹر سائیکلوں نے چھاپہ مار کر ہوائی فائرنگ کی اور ان چاروں بلوچ شہریوں کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
خبر لکھے جانے تک ان شہریوں کی گرفتاری کی وجہ اور الزامات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔