Homeخبریںزاہدان میں قابض ایرانی آئی آر جی سی کی انٹیلی جنس فورسز...

زاہدان میں قابض ایرانی آئی آر جی سی کی انٹیلی جنس فورسز کے ہاتھوں ایک بلوچ عالم کی گرفتاری

زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق 16 فروری کی شام کو مسجد صدیقی کے امام مولوی بسم اللہ خوگیانی کو قابض ایرانی آرمی آئی آر جی سی کی انٹیلی جنس فورسز نے زاہدان کے علاقے کریم آباد سے گرفتار کیا۔

  تفصیلات کے مطابق زاہدان کے کریم آباد میں واقع مسجد صدیقی کے امام مولوی بسم اللہ خوگیانی کو آئی آر جی سی کے انٹیلی جنس اہلکاروں نے گرفتار کیا جو مسجد سے واپسی پر گاڑی میں سوار ہو کر اپنے گھر جا رہے تھے ـ

 واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں مکی مسجد زاہدان کے متعدد علماء اور اساتذہ قابض ایرانی آرمی اور سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں گرفتار ہوئے ہیں ۔

Exit mobile version