Homeخبریںزاہدان میں قابض ایرانی آرمی کے ہاتھوں چار بلوچ بچوں اور نوجوانوں...

زاہدان میں قابض ایرانی آرمی کے ہاتھوں چار بلوچ بچوں اور نوجوانوں کی گرفتاری

زاہدان(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بروز ہفتہ کو زاہدان میں چار بلوچ بچوں اور نوجوانوں کو قابض ایرانی فوج اور سیکورٹی فورسز نے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر زاہدان میں قابض آرمی اور سیکورٹی فورسز نے چار بلوچ بچوں اور نوجوانوں جن کی شناخت

 14 سالہ زکریا یوسف زہی ولد حمید 12 سالہ اویس کاشانی ولد نجیب اللہ ،15 سالہ صادق شاہوزئی ولد خداراحم، اور 18 سالہ یحییٰ یوسفزئی ولد موسیٰ کے ناموں سے ہوئی چاروں افراد کا تعلق زاہدان سے بتایا جاتا ہے۔

 واضح رہے کہ ایرانی حکومت کی فورسز نے ان افراد پر تشدد کیا اور انہیں الگ الگ گرفتار کرکے انہیں بہت مار کر نامعلوم مقام پر لے گئے۔

 ان بچوں کے اہل خانہ کو عدالتی حکام اور مختلف سکیورٹی اداروں میں جانے کے باوجود ان کے بچوں کی کوئی خبر نہیں مل سکی جس کی وجہ سے ان میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

 واضح رہے کہ دنیا بھر میں ایران بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں میں سے ایک ملک ہے اور بلوچ بچوں کو قتل اور گرفتار کرکے بلوچ عوام میں دہشت پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

Exit mobile version