Homeخبریںزاہدان میں قابض ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی کے کے ہاتھوں ایک بلوچ شہری...

زاہدان میں قابض ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی کے کے ہاتھوں ایک بلوچ شہری کی گرفتاری۔

زاہدان( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بروز جمعہ ایک بلوچ شہری کو زاہدان قابض ایرانی انٹیلی جنس ایجنسی نے نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد گھر جاتے ہوئے گرفتار کر لیا ۔

 اس بلوچ شہری کی شناخت محمد امین ریگی ولد عبدالصمد ساکن زاہدان سے ہے۔

 بتایا جاتا ہے کہ محمد امین

ل پیدائشی معذوری کا شکار ہیں اور ان کا ایک کیس ویلفیئر میں بھی درج ہے۔

 عدالت میں اپنی معذوری اور طبی دستاویزات پیش کرنے کے باوجود ان کے اہل خانہ کو محکمہ اطلاعات کی جانب سے کوئی جواب نہیں ملا جس کی وجہ سے وہ تشویش میں مبتلا ہیں۔

 واضح رہے کہ نہ تو سیکیورٹی حکام اور نہ ہی عدالت نے ان کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کا اعلان کیا تھا اور انہیں یکم جون کو زاہدان جیل منتقل کیا گیا تھا۔

Exit mobile version