زاہدان(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بروز جمعرات کو زاہدان کے علاقے چمران سٹریٹ سے ایک بلوچ نوجوان کو سادہ کپڑوں میں ملبوس قابض ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی کے اہلکاروں نے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر زاہدان کے چمران اسٹریٹ میں سادہ لباس میں ملبوس قابض ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی کے اہلکاروں نے 18 سالہ عمران خارکوہی کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

 عمران کے اہل خانہ نے مختلف اداروں سے رجوع کیا، لیکن سیکیورٹی اور عدالتی حکام نے ان کی صورتحال کے بارے میں جواب دینے سے انکار کر دیا، جس کی وجہ سے ان کا اہلخانہ پریشان ہے ۔