زاہدان(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق بروز جمعہ کو مکی مسجد کے تین ملازمین سمیت متعدد بلوچ شہریوں کو سادہ لباس میں ملبوس قابض ایرانی فورسز کے اہلکاروں نے تشدد کے ساتھ گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق بروز جمعہ کی قابض ایرانی فورسز کے ہاتھوں مکی مسجد کے تین ملازمین سمیت دیگر متعدد بلوچ شہری کی گرفتاری اور نامعلوم مقام پر منتقل کرنے کے بعد تاحال ان
کی شناخت کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں ہیں۔
ذرائع کے مطابق زاہدان میں جمعہ کو ہونے والے احتجاجی مظاہرے کے مطابق ممکن ہے کہ پولیس اور خفیہ اداروں نے بڑی تعداد میں بلوچ شہریوں کو گرفتار کیا ہو۔
واضح رہے کہ نماز جمعہ کے بعد بلوچستان کے دونوں اطراف کے دیہی سرحدی علاقوں پر آئی آر جی سی اور پاک فوج کے میزائل حملوں کے خلاف زاہدان کے عوام نے ان فوجی بربریت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے لگائے، جس کے نتیجے میں متعدد بلوچ زخمی اور گرفتار ہوگئے۔