زاہدان (ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق آج صبح بروز جمعہ زاہدان کے ڈومک ٹرانسپورٹ محور پر سادہ لباس میں ملبوس قابض ایرانی فورسز چلتی راہ میں گزرنے والی گاڑی پر براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر زاہدان( دزاپ) قابض ایرانی سادہ لباس میں ملبوس فورسز کی فائرنگ سے فرزاد رخشانی اور عزیز رخشانی زخمی ہوگئے۔