زاہدان( ہمگام نیوز ) بروز بدھ سوشل نیٹ ورک انسٹاگرام پر کام کرنے والے زاہدان کے ایک مشہور بلاگر اور مزاح نگار کو آئی آر جی سی کی انٹیلی جنس فورسز نے عدالتی حکم کے بغیر گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر سرگرم بلوچ سماجی کارکن محمد توتازہی عرف بچکوک زاہدانی کو قابض ایرانی آرمی آئی آر جی سی کے انٹیلی جنس فورسز نے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
رپورٹ کے مطابق محمد کو آئی آر جی سی انٹیلی جنس کی وردی میں ملبوس اہلکاروں نے بغیر کسی وضاحت یا عدالتی حکم کو دکھائے گرفتار کیا اور اس کے اہل خانہ اور رشتہ داروں کے تعاقب کے باوجود اس کے ٹھکانے اور حالت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔
ذرائع کے مطابق ان کی گرفتاری کے چند گھنٹے بعد انسٹاگرام پر اس مشہور بلاگر کا ذاتی صفحہ اور چینل، جس کا عرفی نام “بچکوک زاہدانی” تھا، دستیاب نہیں ہے ۔
رپورٹ کی تیاری کے وقت تک اس بلوچ شہری پر لگائے گئے الزامات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔