زاہدان(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ کو ایک بلوچ شہری کو نامعلوم افراد نے چاقو سے وار کرکے انہیں زخمی کر دیا تاہم ہسپتال منتقل ہونے سے پہلے وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔

 اس بلوچ شہری کی شناخت باسط دبیغی شاہوزہی ولد نبی بخش کے نام ہوئی ۔

  رپورٹ کے مطابق نامعلوم افراد نے فردوسی اسٹریٹ پر اور انڈین قونصلیٹ کے قریب باسط پر اس وقت حملہ کیا جب وہ عزیزی مسجد سے نماز جنازہ کے نعد گھر واپس آرہے تھے اور اسے نامعلوم افراد نے قتل کرنے کے بعد وہاں سے فرار ہوگئے۔

خبر کی ترتیب کے لمحے تک حملہ آوروں کی شناخت اور محرکات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔