Wednesday, July 3, 2024
Homeخبریںزاہدان میں نامعلوم مسلح افراد سے ایک شخص قتل ۔

زاہدان میں نامعلوم مسلح افراد سے ایک شخص قتل ۔

زاہدان (ہمگام نیوز ) بروز پیر کو زاہدان کی کریم پور گلی میں ایک بلوچ شہری کو نامعلوم مسلح افراد نے ہینڈ گن اور چاقو سے حملہ کرکے اسے زخمی کر دیا جو کہ وہ ہسپتال پہنچنے سے پہلے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔

 اس شہری کی شناخت 55 سالہ یوسف ناروئی قوم دوست عرف غلام جیلانی قلجائی ولد محمد حسن ہے جو کہ زاہدان کا رہائشی بتایا گیا ہے ۔

  رپورٹ کے مطابق غیر بلوچی لباس پہنے ہوئے سرد اور آتشیں اسلحہ سے لیس تین افراد نے اس شہری پر کریم پور سٹریٹ 6 میں حملہ کیا اور پہلے اس پر فائرنگ کی پھر اسے چاقو سے مارا ۔

 رپورٹ کی تیاری کے وقت تک حملہ آوروں کی شناخت اور محرکات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز