
زاہدان (ہمگام نیوز) رپورٹ کے مطابق بروز جمعہ کی شام کو زاہدان کے علاقے رزمجو مقدم میں ایک بلوچ شہری کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا ۔
اس کی شناخت40 سالہ فرامرز براہوہی ولد عیسی کے نام سے ہوئی جو کہ ساکن زاہدان تھا ۔
مزید رپورٹ ذ کے مطابق فرامرز اپنی گاڑی کے ساتھ زاہدان کے علاقے جام جم میں جا رہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے، جنہیں ڈاکو تصور کیا جا رہا تھا، نے اس کا پیچھا کرتے ہوئے فائرنگ کر دی۔ اور اس کی گاڑی دیوار سے ٹکرا کر رک مسلح افراد ان کے قریب جا کر ان پر فائرنگ کرکے اسے قتل کر دیا ۔