زاہدان(ہمگام نیوز ) اطلاع کے بروز اتوار کو زاہدان میں امام خمینی سٹریٹ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے بعد مذہبی شخص جانبحق جبکہ اس کا بیٹا اور بھتیجا زخمی ہوگیا ۔
جانبحق ہونے والے اس مذہبی شخص کی شناخت 68 سالہ جلال محمدانی ولد یوسف محمدانی ہے ۔
دو زخمی افراد کی شناخت جن میں سے ایک جاں بحق ہونے والے شہری جلال محمدانی کا بیٹا اور دوسرا بھتیجا بتایا جاتا ہے، رپورٹ لکھے جانے تک معلوم نہیں ہو سکا۔
ذرائع کے مطابق صبح تقریباً 9:30 بجے، امام خمینی سٹریٹ پر دو کاروں میں سوار نامعلوم مسلح افراد نے جلال کی چلتی گاڑی پر یکے بعد دیگرے فائرنگ کی جس میں کئی گولیاں لگیں جس سے وہ جانبحق ہوگئے اور اس فائرنگ ان کا بیٹا اور بھتیجا زخمی ہوگئے ۔
خبر لکھے جانے تک حملہ آوروں کی شناخت اور ان کے محرکات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔