زاہدان(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق
آج صبح کو دشتک شاہراہ کے قریب سفیدابہ تا زاہدان شاہراہ پر ایندھن بردار گاڑی کا مسافر بس کے درمیان تصادم کے نتیجے 9 افراد جانبحق جبکہ 15 زخمی ہوگئے ۔
زابل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے میڈیکل ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ سینٹر کی شائع شدہ رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ بروز سوموار آج صبح 10 بج کر 16 منٹ پر پیش آیا جس کے نتیجے میں بس میں سوار 9 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ 15 دیگر کو ہسپتال بھیج دیا گیا۔
فراجہ ہائی وے پولیس کے سپیشل آپریشنز کے سربراہ کرنل بہروز خانپور نے روڈ پولیس کے ماہرین کی تحقیقات کا حوالہ دیتے ہوئے حادثے کی اصل وجہ “فیول ٹینکر کا بائیں جانب مڑنا قرار دیا ۔