{"remix_data":[],"remix_entry_point":"challenges","source_tags":["local"],"origin":"unknown","total_draw_time":0,"total_draw_actions":0,"layers_used":0,"brushes_used":0,"photos_added":0,"total_editor_actions":{},"tools_used":{},"is_sticker":false,"edited_since_last_sticker_save":false,"containsFTESticker":false}

زاہدان(ہمگام نیوز ) رپورٹ کے مطابق زاہدان کے علاقے قاسم آباد میں قابض ایرانی انٹلیجنس ایجنسی کے اہلکاروں نے دس روز قبل ایک بلوچ شہری کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔

 اس بلوچ کی شناخت وحید د شاہ بخش ولد خان محمد ہے ۔

 ذرائع کے مطابق وحید 9 روز قبل صبح کے وقت آئل کمپنی میں اپنے آئل کوٹہ کی کے لیے گیا تو انٹیلی جنس ایجنٹس کے اہلکاروں نے اس کے موبائل فون پر کرکے اس کے جگہ کا ٹریس کر دیا جہاں اس کال کے بعد اس کا رابطہ اپنے فیملی سے گزشتہ 9 روز سے منقطع ہوگیا ہے ۔

 اس کے موبائل فون تب سے بند ہیں اور اس کے گھر والوں کو ابھی تک اس کے ٹھکانے کا کوئی پتہ نہیں ہے۔”

 واضح رہے کہ مقبوضہ بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے واضح معلومات فراہم کیے بغیر بلوچ شہریوں کی اسی طرح کی گرفتاریاں اس سے قبل بھی سامنے آچکی ہیں۔