زاہدان(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بروز پیر قابض ایرانی آرمی اور سیکورٹی فورسز نے زاہدان میں کوثر گلی میں واقع توحیدی مسجد اور قاری عبداللطیف مسجد پر حملہ کرکے

  ظہر کی نماز کے دوران متعدد افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔

 مساجد پر فوج اور سیکورٹی فورسز کے حملے اور متعدد افراد کی گرفتاری کے بعد عوام ان مساجد کے اطراف اور ان کے سامنے جمع ہوگئے ۔ اور گرفتار شدگان کی رہائی کے حوالے سے احتجاج کرنے لگے ۔ تاہم تا دم تحریر گرفتار افراد میں سے اس وقت کسی کو رہا نہیں کیا گیا ہے ۔

 واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سیکیورٹی فورسز نے مکہ مکرمہ سمیت بعض مساجد میں جاکر مساجد میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم عوام نے انہیں روک کر ان کی کوششوں کو ناکام بنا دیا۔