{"remix_data":[],"remix_entry_point":"challenges","source_tags":["local"],"origin":"unknown","total_draw_time":0,"total_draw_actions":0,"layers_used":0,"brushes_used":0,"photos_added":0,"total_editor_actions":{},"tools_used":{},"is_sticker":false,"edited_since_last_sticker_save":false,"containsFTESticker":false}

 زرآباد (ہمگام نیوز ) رپورٹ کے مطابق بروز جمعرات شام کو زرآباد میں ٹویوٹا ایندھن بردار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو 16 سالہ اور 18 سالہ موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگئے۔

 دو بلوچ نوجوانوں کی شناخت 16 سالہ منصور لاڈلدی ولد ہاشم اور 18 سالہ احمد لادی ولد ستار جو کہ زرآباد کے گاؤں دودر کے رہائشی بتائے گئے ہیں ۔

  ذرائع کے مطابق گزشتہ روز شام کو زرآباد میں ٹویوٹا ایندھن بردار ایک موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا، اور دو نوجوان موٹر سائیکل سوار دیر تک زخمی ہوگئے تھے تاہم ہسپتال منتقل ہونے سے پہلے وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔”

 بلوچستان میں روزگار کے مواقع کی کمی نے بلوچ شہریوں کے لیے معمولی آمدنی اور روزی روٹی کمانے کا واحد ذریعہ سوختبری پر مجبور کر دیا ہے جو ضرورت اور بے روزگاری کی وجہ سے اس غیر منظم اور خطرناک کام کا رخ کرتے ہیں، جو کبھی کبھی براہ راست قابض ایرانی آرمی کی فائرنگ کا نشانہ بن جاتے ہیں یاسڑک کے حادثات کا شکار ہوجاتے ہیں ۔