زر آباد (ہمگام نیوز ) ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے کئی علاقوں میں شدید بارشوں کی وجہ سے زر آباد کئی گاؤں اور آس پاس کے علاقوں کے زرعی نظام کو شدید نقصان پہنچا ہے، باغات مکمل طور پر زیر آب آگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سیلاب سے علاقے کے کسانوں کو کافی نقصان پہنچا ہے اور کیلے کے باغات تباہ ہو گئے ہیں۔

 ذرائع کے مطابق کرائسز ہیڈ کوارٹر کا کوئی بھی اہلکار شہریوں کو بچانے کے لیے اس علاقے میں میں نہیں بھیجا گیا اور لوگوں کو تاحال کئی مسائل کا سامنا ہے۔