کیچ (ہمگام نیوز) نمائندہ ہمگام کی اطلاعات کے مطابق گزشتہ شام تمپ کے علاقے زعمران میں بگان تنک کے مقام پر مسلح افراد نے قابض پاکستانی فوج پر حملہ کردیا، اس حملہ کے نتیجے میں قابض پاکستانی فوج کو جانی و مالی نقصان اٹھانے کی اطلاع موصول ہوئی ہے، تاہم سرکاری ذرائع سے اب تک اس بارے میں کسی بھی قسم کی معلومات نہیں مل سکی ہے۔ واضح رہے مذکورہ علاقوں میں قابض پاکستانی فوج پر اس نوعیت کے حملے بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیموں کی طرف سے ہوتے رہے ہیں تاہم گزشتہ روز کے اس حملے کی زمہ داری ابھی تک کسی بھی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔