Homeخبریںزہری میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

زہری میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

 

 

خضدار ( ہمگام نیوز) خضدار کی تحصیل زہری کوچہ ڈنڈار میں فائرنگ سے ثناءاللہ ولد محبت خان ہرند زہری نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔ لیویز زہری کے مطابق ثنا اللہ ہرند نورگامہ بازار سے اپنے گھر کندکاشمی سرآب کی طرف جارہے تھے کہ ڈانڈار کے ایریا میں پہلے سے تاک میں بیٹھے نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے انکو قتل کردیا اور موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

لیویز نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال پہنچایا اور ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثاءحوالے کردیا۔ لیویز قتل کے متعلق مزید تفتیش کررہی ہے۔

Exit mobile version