سیب و سوران(ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق بروز پیر کی شام کو مسلح افراد نے سب ع سوران شہر میں واقع گاؤں شندان میں ایک بلوچ فائرنگ کرکے قتل کر دیا ۔
اس کی شناخت حامد فیض نزاد ولد دادشاہ ساکن سیب و سوران ہے ۔
رپورٹ کے مطابق حامد کو اپنے رشتہ داروں اور اپنے قبیلے کے بزرگوں کے ساتھ مل کر ان لوگوں سے ملاقات کے لیے بلایا گیا جن کے ساتھ اس کا جھگڑا تھا اور ملاقات ختم ہونے اور جھگڑے کے حل نہ ہونے کے بعد جن لوگوں نے جھگڑا کیا تھا اسے اپنے ساتھ لے کر گاؤں سے دور ایک جگہ فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد ان کی لاش وہیں پھینک دیا ۔