سیب و سوران (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق بروز پیر کی شام کو نامعلوم مسلح افراد نے سب و سوران میں واقع شندان گاؤں سے ایک بلوچ نوجوان کو موٹرسائیکل سمیت اغوا کرکے بعد میں قتل کرنے کے بعد اس کی لاش رینکوکان کے علاقے میں پھینک دی ۔
جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 21 سالہ مصطفی ملازہی ولد حسین ملازہی کے نام سے ہوئی ہے، جو کہ شندان کا رہائشی بتایا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق پیر کی شام مسلح افراد نے اپنے گاؤں میں موٹر سائیکل پر سوار مصطفیٰ کو اغوا کرکے انہیں قتل کرنے کے بعد ان کی لاش رینکوکان کے علاقے میں پھینک کر ان کی موٹر سائیکل اور دیگر سامان سمیت چوری کرکے فرار ہوگئے ۔
ذرائع نے مزید کہا: “اس کی لاش گزشتہ روز صبح رینکوکان کے علاقے میں رہائشیوں نے دریافت کی تھی۔”