سب و سوران (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق بروز بدھ کو قابض ایرانی انٹلیجنس ایجنسی کے اہلکاروں نے سب و سوران ایک بلوچ شہری کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
اس شہری کی شناخت 25 سالہ احمد پیام ولد اسلام ہے۔
کہا جاتا ہے کہ احمد پیام کو قابض ایرانی انٹلیجنس ایجنسی کے اہلکاروں
نے عدالتی حکم نامہ دکھائے بغیر اور الزامات کی وضاحت پیش کیے بغیر گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔
رپورٹ کی تیاری کے وقت تک اس شہری کے خلاف الزامات اور اس کے ٹھکانے کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے
۔