کوئٹہ(ہمگام نیوز)مقبوضہ بلوچستان میں جبری گمشدگی کے شکار افراد کے باحفاظت بازیابی کے لئے جدوجہد کرنی والی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے اپنے سوشل میڈیا ایپس پر اپنے جاری کردہ بیان میں آواران سے دو ہفتے قبل 70 سالہ بلوچ بزرگ شخص کی ریاستی جبری گمشدگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کو شکایت موصول ہوۓ ہے کہ آواران سے دو ہفتے قابض ریاستی ایف سی کے ہاتھوں 70 سالہ بلوچ بزرگ بنام براہم ولد غلام محمد کو ایف سی کیمپ آوران بلایاگیا تھا اور وہاں ان کو حراست میں لے لیا اور وہ تاحال زیر حراست ہے ایف سی کی براہم کو حراست میں رکھنے کا عمل غیر آئینی ہے اسلیے ہم حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس واقعہ کا نوٹس لے اور براہم کی بازیابی کو یقینی بنائے ـ