سراوان (همگام نیوز ) اطلاع کے مطابق ایرانی گزشتہ روز ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر سراوان کے علاقے سینوکان تا ناہوک محور پر افغان شہریوں کو لے جانے والی گاڑی الٹنے سے ایک شخص ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ سنوکان اور ناہوک کے درمیان دوپہر دو بجے کے قریب پیش آیا۔   واضح رہے کہ اس واقعے میں زخمی ہونے والوں کو سراوان شہر کے رازی اسپتال منتقل کردیاگیاہے، جن میں سے چھ کی حالت تشویشناک ہے۔