سراوان(ہمگام اپڈیٹ ) اطلاعات کے مطابق آج بروز جمعرات 18 جنوری 2024 کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر سراوان کے علاقے شمسر اور اس کے گردونواح میں قابض پاکستانی آرمی کے متعدد میزائل اور ڈرون حملوں کے نتیجے میں 4 بلوچ بچے شہید ، 3 خواتین سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ اس کے علاوہ متعدد مکانات مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں۔
قابض پاکستانی آرمی کے حملے میں 4 شہید بچوں کی شناخت ھانی دوست، ماھکان ، دوست جان ، بابر دوست اورچراگ دوست کے ناموں سے ہوئی ہے۔
کچھ رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ راکٹوں اور بمباری سے نشانہ بنائے گئے کچھ گھروں کے مکین انڈر پاس میں پھنسے ہوئے ہیں۔
اس سلسلے میں بلوچستان گورنریٹ کے سیاسی اور سیکورٹی نائب مرعشی نے بلوچ شہریوں کو “غیر ملکی شہری” قرار دیا اور اس معاملے کو معمولی بنانے اور پاکستانی فوج کے غیر قانونی اقدام کا دفاع کرنے کی کوشش کی۔
واضح رہے کہ قابض پاکستانی فوج نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کور کے مشرقی بلوچستان پر حالیہ حملے کے بجائے اس نے مغربی بلوچستان کے مقامات پر حملے کیے ہیں۔