سراوان(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بروز اتوار کی صبح پاکستانی مقبوضہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ایک بلوچ شہری کو کم از کم تین نامعلوم مسلح افراد نے سراوان شہر میں اس کے گھر سے اغوا کرنے کے بعد قتل کرکے ان کی لاش پھینک دی گئی، جو کہ ان کی لاش مقامی لوگوں نے برآمد کر کے ہسپتال منتقل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی مقبوضہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے بلوچ شہری طاہر بلوچ جو کہ ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر سراوان میں رہائش پذیر تھا کو نامعلوم مسلح افراد نے ان گھر سے اغوا کرکے قتل کرنے کے بعد ان کی لاش ویرانے میں پھینک دی ۔
رپورٹ کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے طلوع آفتاب سے قبل طاہر کے گھر پر دھاوا بولا اور اسے اس وقت زبردستی لے گئے جب وہ اور اس کے اہل خانہ سو رہے تھے۔
اس بلوچ شہری کی لاش مقامی لوگوں نے ہوشک سراوان کے علاقے پھینک دی، اس کے سینے پر گولیاں لگی ہوئی تھی۔
تاہم رپورٹ موصول ہونے تک حملہ آوروں کی شناخت اور محرکات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے تاہم کہا جا رہا ہے کہ یہ افراد بلوچی لباس پہنے ہوئے تھے لیکن فارسی زبان میں بات کر رہے تھے۔