Oplus_131072

سراوان (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق بروز منگل کو متعدد افغان تاریکین وطن ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر سراوان کے علاقے کلگان میں بلوچستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے کہ قابض ایرانی آرمی کی بچھائی گئی بارودی سرنگ سے ٹکرا کر اٹھ افغان تاریکین وطن شدید زخمی ہوئے جبکہ ہسپتال منتقل ہونے سے قبل 5 افراد جانبحق ہوگئے اور تین اس وقت شدید زخمی ہیں ۔

 رپورٹ کی تیاری تک اس واقعے میں زخمیوں کی شناخت اور حالت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

 ذرائع کے مطابق منگل کی شام قریب 4:00 بجے، بہت سے افغان شہری کلگان بارڈر سے داخل ہونے کا ارادہ کر رہے تھے، لیکن داخل ہونے کے بعد وہ آئی آر جی سی کی بچھائی گئی بارودی سرنگ پر جا گرے، اور ان میں سے پانچ افغانی جانبحق ہوگئے اور تین دیگر زخمی ہوگئے ن

 یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سال اکتوبر میں تقریباً 300 افغان تارکین وطن کا ایک گروپ جو کلگان سراوان کے سرحدی علاقے کو عبور کر کے مقبوضہ بلوچستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے ،عینی شاہدین کے مطابق قابض ایرانی آرمی نے گھات لگا کر ان حملہ کیا۔ اس واقعے کے متاثرین، تارکین وطن کی ایک نامعلوم تعداد ہلاک اور زخمی ہوئے۔

(تصویر ، فائل فوٹو)