سراوان(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق 13 جنوری کی شام کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر سراوان کے علاقے ناہوگ میں قابض ایرانی بارڈر فورسز کی براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں ایک بلوچ شہری شہید ہوگئے۔

 ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس شخص کے پاس دھماکہ خیز مواد تھا اور فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں ہونے والے دھماکے سے اس کی موت واقع ہوئی۔

 واضح رہے کہ وزارت انٹیلی جنس، آئی آر جی سی اور پولیس فورسز دھماکے کی جگہ جانے کے بعد پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کرنے کے بعد ان کی لاش کو اٹھا کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم مذکورہ شخص کی شناخت نہیں ہو سکی ۔