زاہدان(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق منگل 16 جنوری 2024 کو قابض ایرانی آرمی پاسداران انقلاب نے ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے علاقے شستون (سراوان) اور پاکستانی مقبوضہ بلوچستان کے علاقے پنجگور کے درمیانی علاقوں میں میزائل کا حملہ کیا ہے ۔

 شائع شدہ اطلاعات کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب نے آج شام بلوچستان کی سرحد کے درمیان سراوان اور پاکستانی مقبوضہ بلوچستان کے علاقے کے اندر ایک میزائل سے حملہ کیا ہے۔

 ان سرحدی علاقوں میں بلوچ مسلح گروہوں کی نقل و حرکت اور آئی آر جی سی کے میزائل حملوں کے ساتھ اس حملے کے اتفاق کو دیکھتے ہوئے خیال کیا جاتا ہے کہ آئی آر جی سی نے جیش العدل مسلح گروپ کو نشانہ بنایا ہے ۔

 ابھی تک ہمیں اس حملے میں ہونے والے جانی اور مالی نقصانات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔