سراوان(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق آج بروز جمعہ کی صبح سراوان براستہطبہ خاش سڑک پر (سروان کاش) اور چاہ الود کے علاقے میں افغان شہریوں کو لے جانے والی گاڑی کے الٹنے سے 3 افراد جاں بحق اور 26 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان سراوان سے خاش شہر میں جانے والے چاہ الود کے علاقے میں شاہراہ پر افغان شہریوں کو لیجانے والے الٹ سڑک سے نکل کر الٹ گئی جس سے 3 افراد موقع پر جانبحق هوگئے جبکہ 26 افراد زخمی ہوگئے۔

 بتایا جاتا ہے کہ ان مسافروں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے اور انہیں شہر خاش اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

کہا جاتا ہے کہ گاڑی کی تیز رفتاری کے باعث یہ بے قابو ہو گئی اور پھر الٹ گئی۔

تاہم جانبحق اور زخمی افراد کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ۔