پنجشنبه, اکتوبر 17, 2024
Homeخبریںسراوان: قابض ایرانی آرمی کی فائرنگ سے درجنوں افغان مہاجرین ہلاک و...

سراوان: قابض ایرانی آرمی کی فائرنگ سے درجنوں افغان مہاجرین ہلاک و زخمی

سراوان(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق

 بروز اتوار شام کو قابض ایرانی آرمی نے افغان تارکین وطن کے ایک گروپ پر ہلکے اور نیم بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی جو کہ افغانستان سے بلوچستان میں داخل ہو رہے تھے جس کے نتیجے میں درجنوں افغان مہاجرین ہلاک اور زخمی ہوئے ۔ یہ واقعہ سراوان کے علاقے کلگان میں پیش آیا اس اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں درجنوں کی تعداد میں افغان مہاجرین ہلاک اور زخمی ہوئے ۔

 مزید رپورٹ کے مطابق افغان تارکین وطن کی تعداد 300 کے لگ بھگ بتائی جاتی ہے، جن میں سے صرف 60-70 کے لگ بھگ لوگ بچ پائے اور باقی ہلاک یا شدید زخمی ہوئے۔

 ان میں سے بعض تارکین وطن کے مطابق ایرانی آرمی کی فائرنگ کے نتیجے میں 260 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

 خبر لکھے جانے تک اس فائرنگ میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی صحیح تعداد کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے جبکہ تاحال قابض ایرانی سرکار نے اس قتل عام کے بارے اب تک کوئی تبصرہ یا رپورٹ شائع نہیں کی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز