سراوان (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق آج صبح سراوان شہر کی خمینی اسٹریٹ میں گھات لگا کر قابض ایرانی آرمی اور دیگر فورسز نے ایک چلتی پیجوٹ گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو بلوچ شہید ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر سراوان کے خمینی اسٹریٹ میں قابض ایرانی آرمی اور دیگر فورسز نے گھاٹ لگا کر ایک چلتی گاڑی پر فائرنگ کرکے گاڑی میں سوار دو بلوچوں شہید کر دیا ۔ تاہم رپورٹ موصول ہونے تک شہید ہونے والے ان بلوچ شہریوں کی شناخت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔
مزید رپورٹ کے مطابق صبح پانچ بجے کے قریب قابض ایرانی فوج اور دیگر فورسز نے پرائیویٹ گاڑیوں پر مشتمل دیگر غیر سرکاری گاڑیوں کے ساتھ گھات لگا کر یہ حملہ کر دیا ۔
خیال رہے کہ اس حملے میں مارے جانے والے بلوچوں کو کس جرم میں مارا گیا ہے اس کی وضاحت تاحال نہیں ہو سکی ۔