سراوان (ہمگام نیوز) گزشتہ روز ہفتے کی شام کو سراوان شہر کے علاقے شمس آباد کے گاؤں چاہ شاہی میں
میں قابض ایرانی آرمی کے یونٹ سجاد انقلابی گارڈز کے دستوں کے حملے اور فائرنگ سے ایک بلوچ شہید اور دو زخمی ہوگئے جنہیں بعد میں زخمی حالت میں گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔
شہید ہونے والے بلوچ کی شناخت 33 سالہ رحیم خاکیزہی ولد گل محمد ہے جبکہ زخمی اور گرفتار شدگان کی شناخت 27 سالہ علی خاکیزہی ولد لعل محمد اور 26 سالہ امین خاکیزہی ولد رحیم خاکیزہی کے ناموں سے ہوئی ہے ۔
ذرائع کے مطابق قابض ایرانی آرمی کے یونٹ سپاہ امام سجاد آپریشنل بیس نے چاہ شاہی گاؤں میں ایک بلوچ شہری کے گھر پر چھاپہ مارا اور متعدد مطلوب مسلح افراد کو گرفتار کرنے کا ارادہ کیا، اور جب ان افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، تو ان میں سے ایک گولی لگنے سے وہ مارا گیا ۔ اور دو دیگر زخمی ہو گئے اور زخمی ہونے کے بعد انہیں گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر لے جایا گیا۔
ذرائع نے مزید کہا: “رحیم تقریبا چھ سال قبل قابض ایرانی آرمی اہلکاروں کے ساتھ تنازعہ اور اپنے خاندان کے کم از کم دس افراد اور رشتہ داروں کے قتل کے بعد فرار ہو گیا تھا، جن میں اس کے دو بھائی “لعل بخش اور امین خاکیزہی شامل تھے جنہیں قابض ایرانی آرمی شہید کیا تھا ۔