سراوان ( ہمگام نیوز) سراوان شہر کے علاقے دزک میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک بلوچ نوجوان زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیئے ہسپتال منقتل کیا گیا تاہم وہ 5 دن بعد سراوان کے رازی ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ـ
تفصیلات کے مطابق 22 مارچ کو ایک بلوچ نوجوان پر مسلح افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے اس بلوچ نوجوان کی شناخت 19سالہ محمد کریم سپاہی، ولد دلمراد ساکن جالک ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ محمد کریم سپاہی کو گردن میں گولی تھیں ـ
گولی لگنے کے بعد محمد کریم کو رازی سراوان ہسپتال منتقل کیا گیا اور 5 دن بعد گولی لگنے سے زخم کی شدت کے باعث وہ دم توڑ گئے ـ