{"remix_data":[],"remix_entry_point":"challenges","source_tags":["local"],"origin":"unknown","total_draw_time":0,"total_draw_actions":0,"layers_used":0,"brushes_used":0,"photos_added":0,"total_editor_actions":{},"tools_used":{},"is_sticker":false,"edited_since_last_sticker_save":false,"containsFTESticker":false}

سراوان (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر سراوان کے علاقے “گشت” میں آئی آر جی سی کی وردی میں ملبوس قابض ایرانی آرمی کے انٹلیجنس ایجنسی کے اہلکاروں نے ایک بلوچ شہری کو ان کی موٹر سائیکل ریپئر کی دکان سے عدالتی حکم نامہ دکھائے بغیر گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔

 اس بلوچ شہری کی شناخت 24 سالہ عمران حسین بر ولد مولوی احمد ہے جو کہ شادی شدہ اور دو بچوں کا والد ہے ۔

 ذرائع کا کہنا ہے عمران اپنی موٹرسائیکل کی مرمت کی دکان پر کام کر رہا تھا جب اسے آئی آر جی سی انٹیلی جنس کی وردی میں ملبوس اہلکاروں نے بغیر کسی وضاحت کے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔

 رپورٹ کی تیاری کے وقت تک اس شہری کے خلاف الزامات اور اس کے ٹھکانے کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔