پنجشنبه, اکتوبر 3, 2024
Homeخبریںسراوان میں قابض ایرانی خفیہ ادارے کے ہاتھوں ایک شخص گرفتار

سراوان میں قابض ایرانی خفیہ ادارے کے ہاتھوں ایک شخص گرفتار

 

سراوان( ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق گزشتہ روز جمعہ کو سراوان میں امام خمینی سٹریٹ پر واقع مکینک میں ایک بلوچ شہری کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جمعہ کو قابض ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی کے اہلکاروں نے ایک بلوچ شہری کو گرفتار کرنے بعد اس کے گھر پر چھاپہ مار کر تلاشی لی ۔ اس بلوچ شہری کی شناخت 36 سالہ محمد عاصف ولد جنگیان ساکن سراوان ہے ۔

 

واضح رہے کہ بدھ کے روز محمد عاصف کو سراوان انٹیلی جنس ڈپارٹمنٹ سے تعلق رکھنے والی متعدد گاڑیوں میں سوار اہلکاروں نے گرفتار کیا تھا جو وہاں اپنی گاڑی کی مرمت کے لیے گئے تھے اور پھر وہ اسے اپنے گھر لے گئے اور ان کے ذاتی گھر کی تلاشی لی۔ اس کے گھر کے معائنے اور تلاشی کے بعد اسے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا، اور جب خاندان سراوان انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ کے پاس گیا تو کسی نے جواب نہیں دیا اور کہا کہ انہیں نہیں معلوم کہ اسے کہاں رکھا گیا ہے، اور کچھ نے کہا کہ اسے زاہدان جیل میں منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز