سراوان ( ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق گزشتہ ہفتہ کی شام کو سراوان کے گاؤں آسپیج گاؤں میں قابض ایرانی بارڈر رجمنٹ فورسز کی طرف سے چلتی گاڑی پر طرف براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں ایک بلوچ شہری شہید ہوگیا ـ
اس بلوچ شہری شناخت 54 سالہ صاحب خان گمشادزہی ولد میردوست ساکن سیب و سوران کے نام سے ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ ہفتے کی شام صاحب خان کو سراوان بارڈر رجمنٹ فورسز نے بغیر وارننگ کے آسپیج گاؤں سے چند کلومیٹر دور ان کی پیوجیوٹ 405 گاڑی پر فائرنگ کرکے شہید کر دیا تھا ۔