سراوان(ہمگام نیوز ) بروز اتوار 7 جنوری کو قابض ایرانی سیکورٹی فورسز نے سراوان کے علاقے بخشاں میں ایک بلوچ شہری کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
اس بلوچ شہری کی شناخت سراوان بخشاں سے تعلق رکھنے والے حسن ولد “عمران زومکزھی” کے نام سے بتائی گئی ہے۔
محکمہ سراوان انٹیلی جنس کی دو گاڑیوں کے ساتھ بخشان جامع مسجد کے گرد گشت کرنے والے سیکیورٹی فورسز نے عمران کو بلا وجہ گرفتار کرکے لے گئے اور اہل خانہ کے باز پرس کے باوجود اس کی کوئی خبر نہیں ہے۔
خبر لکھے جانے تک اس شہری کی گرفتاری کی وجہ اور اس کے ٹھکانے کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔