سراوان(ہمگام نیوز) بروز بدھ کو ایک بلوچ شہری کی لاش جو اتوار سے لاپتہ تھی، سراوان شہر کے آس پاس کے مقامی باشندوں نے تلاش کی، جس کی گردن اور سینے پر گولیاں لگی تھیں۔

 اس بلوچ شہری کی شناخت محمد موسیٰ نژاد درزادہ ہے ولد موسیٰ ہے جو کہ سراوان کا رہائشی ہے ۔

 عینی شاہدین کے مطابق اس شخص کو کہیں اور قتل کرنے کے بعد اس علاقے میں اس کی لاش یہیں پھینک دیا گیا تھا ۔ تاہم اطلاع موصول ہونے تک قاتلوں شناخت اور مقصد اور اس شہری کی موت کا صحیح وقت معلوم نہیں ہو سکا ہے۔