سراوان (ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق بروز منگل کی صبح شستون(سراوان) میں واقع ہوشک کے علاقے میں مسلح چوروں کی فائرنگ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر سراوان میں مسلح چوروں کی فائرنگ سے 28 سالہ نسیم بایگان ولد یعقوب جانبحق ہوگیا ۔
رپورٹ کے مطابق صبح 2 بجے کے قریب نسیم اپنے گھر کے سامنے گاڑی پارک کرکے رکا تو دروازہ کھول رہا تھا کہ مسلح چوروں نے ان پر فائرنگ کر دی گولیاں ان کے ٹانگ اور سینے پر لگیں، اسے زخمی میں ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں چل بسے ۔
کہا جاتا ہے چوروں نے نسیم کی گاڑی کو بھی لے گئے ۔