Homeخبریںسراوان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل

سراوان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل

سراوان( ہمگام نیوز ) گزشتہ روز ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر سروان کے مہرگان سیکشن میں واقع دو طرفہ چوراہے پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جانبحق ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سراوان کے علاقے مہرگان سیکشن میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے منصور نوتیزی ولد حاجی خان ساکن کنربست سراوان جانبحق ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق منصور چند روز قبل حج سے واپس آیا تھا اور مہمانوں سے مہمان نوازی کا سامان خریدنے سراوان گیا تھا اور گھر واپسی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جان کی بازی ہار گیا۔ رپورٹ کی تیاری کے لمحے تک، حملہ آوروں کی شناخت اور محرکات کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے۔

Exit mobile version