سراوان(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق 26 اکتوبر بروز جمعرات کی شام سروان میں واقع گاؤں کلپورگان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان بلوچ شہری جاں بحق ہوگیا۔

 اس بلوچ شہری کی شناخت 18 سالہ “زاہد ارباب پور ولد مرادبخش ساکن کلپورگان سراوان ہے ۔

ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں زاہد کے پیٹ میں گولی لگ گئی اور وہ شدید زخمی ہو گیا جسے گاؤں والوں نے سراوان ہسپتال منتقل کردیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

 رپورٹ موصول ہونے تک حملہ آوروں کی شناخت اور محرکات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔