
سراوان (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق بدھ کو سراوان کوہک ہائی وے پر دو ایندھن بردار گاڑیوں کے درمیان حادثے کے نتیجے میں اور آگ لگنے سے چار افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا ، جس کے باعث کاروں میں آگ لگ گئی۔
جاں بحق ہونے والے دو سوختبروں کی شناخت 19 سالہ “امان ملازہی ولد نواب ساکن درید سراوان ، 19 سالہ ہادی وکیلی ولد قاسم ،11 سالہ عظیم وکیلی ولد کریم جان اور 12 سالہ “محمد مشایخی ولد اسلم، تینوں افراد کا تعلق سراوان شہر کے گاؤں کوہک سے ہے، تاہم اطلاع موصول ہونے دیگر ایک زخمی سوختبر کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ یہ تمام لوگ ایک دوسرے کے رشتہ دار اور دوست تھے جن کا سراوان کوہک روڈ پر واقع کلگان گاؤں کے سنگم پر حادثہ ہوا جبکہ دونوں ایندھن بردار گاڑیوں کے ٹکرانے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔