سراوان(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز سراوان میں کلگان جالیک کے علاقے سوختبران کے راستے میں مسلح ڈاکوؤں نے ناکہ بندی کر کے فائرنگ کی جس سے پانچ تیلکش جانبحق اور دو زخمی ہوگئے ۔
جانبحق ہونے والے میں سے ایک کی شناخت 32 سالہ قوس الدین شاہوزہی ولد باب الدین ساکن خاش شورو ہے اور دو زخمیوں کی شناخت حامد شاہ بخش” اور دوسرا براہوہی خاندان سے تعلق رکھتا ہے دونوں کا تعلق زاہدان سے ہے۔
تحریر کے وقت تک دیگر مرنے والوں کی شناخت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔