
سرباز(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق گزشتہ رات سرباز شہر کے علاقے کیشکور میں پرانے تنازعات پر مسلح افراد کے دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے اور تین افراد گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے پہرہ کے خاتم اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
جانبحق ہونے والے میں سے ایک 27 سالہ یونس دھقان بان ولد الٰہی بخش ہے جو کہ گورناگ کیشکور کا رہائشی بتایا گیا ہےدوسرے کی شناخت 35 سالہ علی بلوچ عبدی ولد رحمت ہے جو کہ پرکستان کا رہائشی بتایا گیا ہے جبکہ دیگر زخمیوں کی شناخت جلیل زردکوھی فرزند عبد العلیم ساکن پرکستان سرباز ، حسین پک ولد فقیر ساکن درگس ہے جبکہ اطلاع ملنے تک تیسرے کی شناخت نہیں ہو سکی ہے ۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ تنازعہ اور جھگڑے کے ایک فریق کے افراد نے، جو کہ گاڑی میں سوار تھے، نے کیشکور کے علاقے میں واقع گاؤں حاجی آباد کے چوراہے پر گھات لگا کر حملہ کیا، اور دوسرے فریق کی گاڑی پر گولیاں چلائیں۔ جوابی کارروائی کے بعد حملہ آوروں میں سے ایک نے یونس کے ساتھی کو گولی مار دی جو گاڑی کا ڈرائیور تھا اور اس کا دونوں گروپوں کے درمیان پرانے جھگڑے میں کوئی تعلق نہیں تھا، گولی لگنے سے دونوں گروپوں کے تین دیگر افراد زخمی بھی ہوئے۔
کہا جاتا ہے کہ حملہ آور علاقے میں بسیج اور آئی آر جی سی کے اڈوں میں سے ایک کے رکن تھے اور یہ خیال کیا جاتا ہے کہ اس لڑائی میں استعمال ہونے والا اسلحہ آئی آر جی سی کا تھا۔