سرباز(ہمگام نیوز ) سرباز میں واقع کجوم گاؤں کے قریب پانچ گاڑیوں کے آپسی تصادم نتیجے میں دو افراد جانبحق اور چھ زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر کے گاؤں کجوم کے قریب بلوچ سوختبروں کی گاڑیوں کی آپسی تصادم کے نتیجے میں دو بلوچ سوختبر جانبحق ہوگئے جبکہ اس حادثے میں چھ دیگر زخمی ہوگئے۔
اس واقعے میں ہلاک ہونے والے شہریوں کی شناخت الف کوہساری ولد سلیمان اور “مسلم کوہساری” ولد ایوب کے طور پر ہوئی ہے، دونوں کا تعلق سرباز شہر کے گاؤں ھیتمک سے ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس حادثے میں ایرانی ایندھن سے بھری دو گاڑی ایک سائپا گاڑی، ایک پیجوٹ گاڑی پرائیڈ کار سے ٹکرا گئے جس سے گاڑیوں میں آگ لگنے سے دو افراد جھلس کر جانبحق اور چھ زخمی ہوئے ـ