سرباز ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز راسک شہر میں دو الگ الگ واقعات میں پانچ افراد دریائے سرباز میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق فیروز آباد راسک کے علاقہ خاش میں رہائش پذیر ایک ہی خاندان کے تین افراد ندی میں ڈوبنے سے جان کی بازی ہار گئے، جبکہ دوسری جانب پارود کے علاقے میں بھی دو افراد دریائے سرباز میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے جو کہ جکوکی کے رہائشی تھے۔
دریا سرباز میں ڈوب کر مرنے والوں میں سے دو کی شناخت عثمان گنگوزہی اور محمد گنگوزہی کے ناموں سے بتائی گئی ہے.
واضح رہے دریائے سرباز بلوچستان کے سب سے زیادہ وافر مقدار میں پانی جمع کرنے والے دریاؤں میں سے ایک ہے. یہ دریا سرباز کے پہاڑوں سے بہتا ہوا پیشن ڈیم کی طرف جاتا ہے اور پیشن ڈیم سے چابہار کی گواتر بندرگاہ میں بہتا ہے.