سرباز(ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق آج صبح سے جاری سرباز کے علاقے جلال آباد میں قابض ایرانی آرمی اور مسلح افراد کے درمیان شدید قسم کا جگڑپ جاری ہے جہاں جلال آباد کے ایک گھر کو قابض ایرانی آرمی اور دیگر فورسز نے گھیرے میں لے کر گھر پر فائرنگ کرکے گھر کو مکمل طور پر تباہ کر دیا جبکہ مسلح افراد کی جانب فائرنگ سے قابض ایرانی آرمی کے متعدد اہلکاروں کی ہلاکت اور زخمی ہونے کی اطلاع آ رہی ہے ۔
مزید رپورٹ کے مطابق آج صبح سے جاری اس جھڑپ میں متعدد اہلکاروں کی ہلاکت اور زخمی ہونے کے بعد کئی ایمبولینس علاقے میں پہنچ گئے ہیں تاہم یہ جنگ تاحال جاری ہے ۔
خبریں آر رہی ہیں کہ قابض آرمی نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے اور فائرنگ کر رہا ہے جبکہ سرباز سمیت راسک اور دیگر علاقوں میں قابض ایرانی آرمی کے جنگی جہازوں اور ڈرونز بھی فضائی گشت کر رہے ہیں ۔