سرباز (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر سرباز کے علاقے جلال آباد میں مسلح افراد اور قابض ایرانی فورسز کے درمیان شدید قسم کا جھڑپیں جاری ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق آج بروز جمعرات کو سرباز شہر میں واقع جلال آباد گاؤں پر قابض ایرانی فورسز اور فوجی دستوں کے حملے اور فائرنگ کے بعد وہ ایک رہائشی مکان اور گاؤں کے اطراف کے پہاڑوں پر مورچہ زن ہوگئے ہیں جہاں تاحال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔

 خبر مرتب ہونے تک اس حملے اور فائرنگ کی وجہ کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے تاہم کہا جا رہا ہے کہ یہ تصادم طلوع آفتاب اور صبح پانچ بجے کے قریب شروع ہوا۔

مزید رپورٹ کے مطابق سرباز اور گردونواح کے علاقے پاکندر، دپکور سمیت مختلف علاقوں میں قابض ایرانی آرمی نے گھیرے میں لے رکھا ہے جہاں آرمی کی ہیلی کاپٹروں اور ڈرونز جہازوں کا فضائی گشت بھی جاری ہے ۔

علاقائی ذرائع کے مطابق میں سرباز کے جلال آباد میں قابض ایرانی آرمی اور دیگر فورسز نے ایک رہائشی مکان پر فائرنگ کرکے اس مکان کو بموں سے اڑا دیا ہے ۔ تاہم اس حملے میں کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔