سرباز(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق 3 دسمبر کو شہلی بار اور عبدلزہی کے دو قبیلوں نے بااعتماد بزرگوں اور معتبرین کی موجودگی اور مدد سے سرباز شہر میں ملا کمال بلوچ کے گھر میں اپنے اختلافات کو پس پشت ڈال کر آپس میں صلح کرکے پر امن رہنے کا عہد کر لیا ۔   یہ بلوچی دیوان (امن میٹنگ) ملا کمال نے سرباز شہر کے گاؤں گورناگ میں سردار حاج بہادر شہلی بار اور عبدلزہی قبیلے کے رش سیفد بزرگوں کی موجودگی میں منعقد کیا۔   رپورٹ کے مطابق اس بلوچی دیوان کے اختتام پر دو قبیلوں نے صلح اور سمجھوتہ کیا اور ایک دوسرے کے گلے لگ گئے۔ برسوں کی آپسی چپلقش کے بعد جو خون بہایا گیا اسے ایک دوسرے نے معاف کر دیا گیا ۔